کورونا وباء کے دنوں میں تاجروں کی احتجاجی تحریک درست نہیں،عظمت شاہ

  کورونا وباء کے دنوں میں تاجروں کی احتجاجی تحریک درست نہیں،عظمت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے مخدوش اقتصادی حالات اور محدودتجارتی سرگرمیوں، موذی وباکے خوفناک دنوں میں ”ہارن بجاؤ تحریک“ کے اعلان کو انتہائی غیر سنجیدہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت شدید بحرانوں کا سامنا ہے۔ تاجر محدود تجارتی سرگرمیوں کیو جہ سے بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت نے کاروبا کھولنے کی اجازت دے کر تاجردوستی کا ثبو ت دیا ہے۔
ایسے حالات میں چند شر پسند عناصر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے قومی مفادات سے ٹکراؤ کی سیاست کررہے ہیں۔ تاجر برادری ہارن بجاو تحریک کی طفل تسلیوں اور لالی پاپ کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے۔