اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ سبزی منڈی،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ سبزی منڈی،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری اور انتظامات کا جائزہ لیا اورآلو کی نیلامی، سماجی فاصلے پر عملدرآمد اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہو ر کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے فیلڈ میں متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رات گئے تحصیل سٹی میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی چیکنگ کی اورریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر آئندہ کے لئے محتاط رہنے اور وارننگ جاری کر دی۔انہوں نے کہا کہ اگلی بار ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -