پنجاب حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا،عزیز الرحمن چن

پنجاب حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا عوام کی آٹا تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ سرکاری گوداموں سے گندم جاری کرنے اور بیرون مْلک سے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے باوجود آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں۔عوام میدہ، سوجی نکال لئے جانے والا آٹا بھی نئے سرکاری نرخوں پر نہ ملنے کی شکایت کر ر ہے ہیں اور یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ پی پی کی حکومت مثالی تھی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -