جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت عوام کیلئے امید کی کرن ہے،دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت عوام کیلئے امید کی کرن ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی کی قیادت میں سہ روزہ مرکزی شوری کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ،ناظمات صوبہ وسطی پنجاب ربعیہ طارق،قیمہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مرکزی شعبہ جات وبرادر تنظیمات کی نگرانوں نے شرکت کی اور سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کا وژن اور اسکے مطابق لائحہ عمل طے کرنا اہم ہے۔ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ایسے میں جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہی عوام کے لئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے تکریم نسواں مہم پر عوامی پذیرائی کے حوالے سے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ہی صحیح معنوں میں پاکستانی عورت کی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستانی عورت کے مسائل کا حل اسکی تعلیم و صحت سمیت تمام جائز بنیادی حقوق دلانا جماعت اسلامی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -