مند ر ایشو کو اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کرنا اچھا فیصلہ ہے،اعجاز چوہدری
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی کے صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے عوامی تحفظات کے تناظر میں فیصلے کواسلامی نظریاتی کونسل کے سپر د کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ اور قابل تحسین ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مسالک کیلئے ایک ترجمے والا متفقہ قرآن مجید کے ترجمے کی اشاعت اتحادامت اور یکجہتی کی فضاہموارکرے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل مندر کے حوالے سے عوامی جذبات اور اسلامی شعائر کے حوالے سے ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔