پنجاب میں مقامتی حکومتوں کا نظام بحال کیا جائے،حنا پرویز بٹ

    پنجاب میں مقامتی حکومتوں کا نظام بحال کیا جائے،حنا پرویز بٹ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ نظام دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ یہ ایوان سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا نظام دوبارہ بحال کیا جائے۔

لوکل گورنمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی میں نچلی سطح کی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں۔موجودہ پنجاب حکومت نے لوکل باڈی کے نمائندوں کو ان کے جمہوری حق سے محروم کیا ہے۔دو سال سے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا سسٹم غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ سسٹم کے بغیر گلی محلوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب کا لوکل گورنمنٹ سسٹم دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔سپریم کورٹ موجودہ حکومت کے غیر آئینی و غیر قانون اقدام کا بھی نوٹس لے۔ سپریم کورٹ امید ہے مقامی اداروں کو آئین کے مطابق تحفظ عطا کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -