تحریک انصاف نے کرپٹ عناصرکی حوصلہ افزائی کی،سعدیہ تیمور

تحریک انصاف نے کرپٹ عناصرکی حوصلہ افزائی کی،سعدیہ تیمور

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے خاتمہ کے نعرے تو لگاتے ہیں مگر اپنے ساتھیوں پر لگنے والے الزامات پر خاموش کیوں ہیں، حکومت میں کرپٹ افراد موجود ہیں مگر عمران خان کسی ایک کرپٹ فرد کے خلاف کاروائی نہیں کرسکے ہیں، چینی چوروں کو اپنے ساتھ بیٹھانے والے عمران خان نے عوام سے ہر معاملہ میں جھوٹ بولا ہے۔

، ملک میں چینی اور آٹا مافیا کی حکومت ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کرپشن، سفارش اوراقرباء پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام بھی مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔ خوددار،خوشحال اورخود مختار پاکستان کے قیام کے لئے ن لیگ اہم کردارادا کیا ہے،عمران خان نے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ہمیشہ رکاوٹ پیدا کی وہ میرٹ کو کچل رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -