نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے گھروں کیلئے سبسڈی اچھا فیصلہ ہے،اعجا ز چودھری

  نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے گھروں کیلئے سبسڈی اچھا فیصلہ ہے،اعجا ز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان خوش آئند ہے، پانچ اور دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے لیے کم شرح سود پر قرض دینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے، عمران خان کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو نی چاہیے،نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سے کنسٹرکشن انڈسڑی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔


اور لاکھوں افراد کو روز گار ملے گا یہ50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں دینے کے خواب کی تکمیل کی طرف پہلا قد م ہے۔ان خیالات کا اظہار وہ این اے 133 کے پارٹی رہنماؤں ملک فضل حسین، میاں ثاقب، خالد بابا، عارف ککو، علاؤ الدین سمیت دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سے نئے ترقی کے دور کا آغا ز ہو گا، کنسٹرکشن سیکٹرز کی ترقی پر پی ٹی آئی کی حکومت نے خصوصی توجہ دی ہے، اداروں کی مضبوطی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں،فضل الرحمان نے ہمیشہ منافقت اور دونمبری کی سیاست کی ہے، فضل الرحمان کی ہر منفی چال ناکام ہو گی، ن لیگ پامانہ لیگ میں اور پیپلزپارٹی جے آئی ٹی رپورٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کے فساد ی اور بربادی ٹولے کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی۔