یو ایم ٹی کے طالبعلم کی جانب سے متاثرہ لوگوں کیلئے مفت روٹی کا آغاز

  یو ایم ٹی کے طالبعلم کی جانب سے متاثرہ لوگوں کیلئے مفت روٹی کا آغاز

  

لاہور ( پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے ایم فل سکالر حافظ زہیب طیب نے غریب آدمی کی بھوک مٹانے کیلیئے دوستوں کے ساتھ مفت روٹی کا بندو بست کیا ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔اس وبائی مرض سے لڑنے کیلیئے جہاں حکومت نے اقدامات کیے ہیں وہیں مخیر حضرات کے ساتھ یو ایم ٹی کے طلباء بھی پیچھے نہیں رہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں چالیس سے زائد تندورپر لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ دیہاڑی دار خاص طو ر پر سفید پوش طبقے کیلیئے مفت روٹی کا انتظام کیا ہے۔حافظ زہیب طیب کا کہنا تھا کہ تندور لگانے کی بجائے ہم نے تندور والوں سے بات کر کے لوگوں کو فری روٹی دلوا رہے ہیں۔ چھوٹی نیکی کے نام سے تندوروں پر ڈبہ رکھ دیتے ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے کہ روٹی نہیں ہے تو کوئی بات نہیں روٹی مفت لے جائیں، اور پھر شام کے وقت ہم تمام تندور والو ں کو ان روٹیوں کی رقم ادا کردیتے ہیں جو وہ ضر ورت مندوں کو مفت دیتے ہیں۔ حافظ زہیب نے مزید بتایا کہ لاہور شہرکے دو ہوٹلز بمقام سمن آبادچوک اور کینال گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں مفت سالن و روٹی کا بھی انتظام کیا جا چکا ہے اور مزید ہوٹلز پر یہ سہولت میسر کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے تا کہ ضرورت مند افراد کا پیٹ بھرا جا سکے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے حافظ زہیب طیب کے اس نیک اقدام کو خوب سراہا اور اس کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی حافظ زہیب جیسے مستقبل کے بہترین سکالرز پیدا کر رہی ہے۔حقیقی معنوں میں انسانیت کی کی خدمت کر رے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی اپنے طلباء کو دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی معاملات میں پیش پیش رہنے کا بھی درس دیتی ہے۔

مزید :

کامرس -