پی ڈبلیو ڈی،حکومت پنجاب اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام سیمینار

  پی ڈبلیو ڈی،حکومت پنجاب اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (PWD)، حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (UNFPA) پاکستان نے مؤرخہ11جولائی 2020کو ڈائریکٹوریٹ پی ڈبلیو ڈی میں ویب سیمینار کا انعقاد کرتے ہوئے عالمی یوم آبادی منایا۔اس ویب سیمینار میں پنجاب بھر سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرز، پرائیویٹ سیکٹر کی ممتاز شخصیات و سول سوسائٹی آرگنائزیشنز اور ملک بھر سے تولیدی صحت کے ماہرین سمیت 250سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب کو رونق بخشنے والے ممتاز سپیکرز میں علی بہادر قاضی(سیکرٹریPWD)،ڈاکٹر بختور کاڈیرو(ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹوUNFPA)، مالک بھلا (ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی)، ڈاکٹر زیبا ستار(کنٹری ریپریزینٹیٹو پاپولیشن کونسل)، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین (صدر پی اے پی)، محترمہ عائشہ لغاری(کنٹری ریپریزینٹیٹو PSI)، جواد قریشی (سی ای او، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ)، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم(ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ، سروسز ہسپتال) اور مولانا عبدالکبیر آزاد(خطیب، بادشاہی مسجد، لاہور) شامل ہیں۔ شعیب احمد شہزاد نے اس سال کے لئے تقریبات کے موضوع"کورونا وائرس کی وبا کے دوران، خواتین کی صحت کا تحفظ" سے حاضرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے تمام معزز مہمانوں خصوصاًصوبے کے مختلف اضلاع سے شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اور اس بات کا ذکر کیا کہ خواتین کی صحت اور انسانی حقوق کا تحفظ سٹیک ہولڈرز، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ علی بہادر قاضی، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی نے فیملی پلاننگ او ر تولیدی صحت کی خدمات کو خصوصاً اس وبا کے دوران تولیدی صحت کی خدمات کی ضرورت رکھنے والوں کیلئے بہتر بنانے کے حوالے سے ادارے کے وژن اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت، تعلیم، روزگاروصحت پر اسکے اثرات کے حوالے سے بات کی۔انہو ں نے اس وبا کے دوران ضلعی سطح پر سروس ڈیلیوری سینٹرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی فراہمی میں ادارے کی کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر برائے بہبود آبادی، جناب ہاشم ڈوگر، بہبود آبادی کو ترجیح دے رہے ہیں اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ادارے کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ ادارے کی جانب سے متعین مقاصد کا حصول ممکن ہوسکے۔

مزید :

کامرس -