ڈیفنس، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالے مزید3 ملزم گرفتار

ڈیفنس، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالے مزید3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے مزید تین ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس نے گرفتار کررکھے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھٹی گروپ کے دو مزید ملزمان قیصر بھٹی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، بھٹی گروپ کے مرکزی ملزم جمیل اور جھیلا بھٹی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا، پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا۔۔ ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق ملزمان ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے اور شارع عام پر ہلڑ بازی کرتے تھے. ایس پی کینٹ فرقان بلال کا کہنا تھا کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہیں ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔۔

مزید :

علاقائی -