10سالہ بچی بازیاب

10سالہ بچی بازیاب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے تاوان کیلئے اغواکی گئی بچی10سالہ مہوش چند گھنٹوں میں بازیاب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بچی کے اغواکامقدمہ 10جولائی کو درج کیاگیا۔ جس پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے ایس ایچ او ساندہ اور انچارج انوسٹی گیشن ساندہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ گزشتہ روز پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا کرملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے والدین سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان کا تقاضہ بھی کر رکھا تھا۔

املزم جاوید تاوان نہ دینے کی صورت میں بچی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔بچی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیاگیا ہے

مزید :

علاقائی -