پتنگ بازی روکنے کیلئے نائیلون تار پر پابندی لگانے کی تجویز

  پتنگ بازی روکنے کیلئے نائیلون تار پر پابندی لگانے کی تجویز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے پتنگ بازی روکنے کیلئے اہم اقدام اْٹھاتے ہوئے نائیلون تار پر پابندی لگانے کی تجویز پرغورشروع کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے کہا کہ پتنگ کی ڈور سے حادثات و اموات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ پتنگ کی ڈور سے حادثات و اموات کے بیشتر کیسز میں نائیلون سے بنی ڈور استعمال ہوئی۔ نائیلون کی تار ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال نہیں ہورہی اس پرپابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگ بازی ایکٹ کے حوالے سے موجودہ قانون میں ترمیم بھی اشد ضروری ہے۔پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور مینو فیکچرنگ پر ایک جیسا قانون لاگو ہونے سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔ پتنگ اور ڈور کی آن لائن خریداری، اکاؤنٹس کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -