شادباغ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

شادباغ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دکاندار قتل جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں ابرار نامی ملزم نے اسحاق پر معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔پولیس کے مطابق مقتول نے پان شاپ کی دکان بنا رکھی تھی جہاں ملزم نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -