کرپشن، اختیارات سے تجاوزپرتھانہ بادامی باغ کا اے ایس آئی معطل

کرپشن، اختیارات سے تجاوزپرتھانہ بادامی باغ کا اے ایس آئی معطل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پرتھانہ بادامی باغ کے اے ایس آئی محمد طارق کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس آئی محمد طارق کو فوری پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اشفاق خان نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں،ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزاء اور سزا کا عمل ہمہ وقت جاری رہتا ہے تاہم اچھی کارکردگی پر افسران واہلکارو کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے مگر بد نیتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ بدعنوان افسر اور اہلکار اہم عہدوں پررہنے کے قابل نہیں۔

مزید :

علاقائی -