50پولیس ملازمین میں انعامات تقسیم

50پولیس ملازمین میں انعامات تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے سکیورٹی ڈویڑن میں اچھی کارکردگی کرنے والے 50 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر انسپکٹر محمد رضا، سید محمود شاہ، انسپکٹر محمود حسین، انسپکٹر حماد اور ہیڈکانسٹیبل لیاقت علی،سہیل، جاوید سمیت 50 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے۔ اچھی ڈیوٹی پر انعام اور غفلت پر سزا، میرٹوکریسی کی اصل روح ہے۔ لاہور پولیس کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قلیدی کردار ادا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں ہمارا کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ جبکہ شہریوں کی شکایت پر افسران و اہلکاروں کا سخت محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -