موٹر سائیکل چور گینگ کے2ارکان گرفتار

موٹر سائیکل چور گینگ کے2ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی کار لفٹنگ سٹاف سول لائنز نے موٹر سائیکل چور گینگ کے2ملزمان گرفتارکرلیے۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ زبیر میو اور ارشاد کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی20موٹرسائیکلیں اور ماسٹر کیز برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -