ایس ایس پی ڈسپلن کا مختلف تھانوں کا دورہ

  ایس ایس پی ڈسپلن کا مختلف تھانوں کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ڈسپلن نے مختلف تھانوں کے دورے کئے، ایس ایس پی عبادت نثار نے مغلپورہ، مزنگ، لٹن روڈ، انارکلی، لوہاری گیٹ، نارتھ کینٹ کا خفیہ دورہ کیا اور تھانوں کی انسپکشن کی۔ عبادت نثار نے ریکارڈ رجسٹرز، فرنٹ ڈیسک، حوالات کا جائزہ لیا، تھانوں کی حوالات میں موجود قیدیوں سے استفسار، سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

اوردادرسی کیلئے آنے والے شہریوں سے پولیس اہلکاروں بارے گفتگو کی۔

ایس ایس پی ڈسپلن نے تھانے میں تعینات نفری کو بھی سکیورٹی اور سفیٹی کے بارے بریفنگ دی اور حوالات میں کورونا وباء کے تدارک کیلئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ تھانے آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ایس ایچ اوز تھانے میں شہریوں کی دادرسی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید :

علاقائی -