سفاک پھو پھی کا 4سالہ بھتیجی پر بہیمانہ تشدد، گرم سلاخوں سے جسم داغ دیا

سفاک پھو پھی کا 4سالہ بھتیجی پر بہیمانہ تشدد، گرم سلاخوں سے جسم داغ دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں سگی پھوپھی نے 4 سالہ بھتیجی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بینک سٹاپ کی رہائشی 4 سالہ بچی مہک پر تشدد کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ پر معلوم ہواکہ اسے اس کی پھوپھو نمرہ تشدد کرتی اور کمرے میں محبوس رکھتی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے والے اے ایس آئی عباس علی شاکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ دوران تفتیش ملزمہ نمرہ نے بچی پر تشدد کرنے کا اقبال جرم کرلیا۔ انچارج انوسیل گیشن نشتر کالونی اعجاز رسول کے مطابق ملزمہ نمرہ نے بتایا کہ مہک کی والدہ دوقبل اسے چھوڑ کر چلی گئی جبکہ کچھ عرصہ قبل بچی کا والد کاشف جو نشہ کا عادی ہے وہ مہک کو اپنے دادا کے گھر چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد بچی کی کفالت کی ذمہ داری اس پر آ گئی جس سے وہ بہت تنگ تھی۔ ملزمہ نے مزید بتایا کہ وہ بچی کو کمرے میں بند کردیتی تھی اور گرم چھڑی سے اس پر جسم پر ضربیں لگاتی تھی۔ پولیس نے بچی کا میڈیکل کروا کربچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔ اعجاز رسول کے مطابق بچی کی ابتدائی میڈکل رپورٹ میں بچی کے جسم پر کسی گرم شیشے سے مختلف ضربیں لگائی گئیں ہیں بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -