منشیات کیس،رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

منشیات کیس،رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی، سابق صوبائی وزیر قانون پر 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی، رانا ثناء اللہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ اسمبلی اجلاس کی بنا پر پیش نہیں ہو سکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22جولائی تک ملتوی کر دی، رانا ثناء اللہ پر 15 کلو منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -