رشوت کیس میں مفرورتھانہ گڑھی شاہو کا اے ایس آئی امتیاز گرفتار

  رشوت کیس میں مفرورتھانہ گڑھی شاہو کا اے ایس آئی امتیاز گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر،اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور اے نے پولیس اسٹیشن گڑھی شاہوکے اے ایس آئی امتیاز کو شہری سے رشوت کے الزام میں گرفتارکر لیا۔ملزم نے درخواست دہندہ سے ایل سی ڈی،ٹی وی وغیر بھی رشوت میں لیے اینٹی کرپشن انکوائری میں ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوئے جوڈیشل ایکشن کی منظوری سے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 40/2019 درج ہواملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور تھا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفینے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -