بارودی مواد رکھنے پر سہولت کارمحسن کو 2بار عمر قید کی سزا

بارودی مواد رکھنے پر سہولت کارمحسن کو 2بار عمر قید کی سزا

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے مجرم محسن کو سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم محسن کو دو دفعہ عمر قید، ایک بار 14 سال قید کی سزا اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ مجرم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم نے داتا دربار بم دھماکے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایک سزاختم ہونے کے بعد دوسری سزاشروع کی جائے گی۔ملزم کو داتا دربار دھماکہ کیس میں پہلے ہی سزائے موت کا حکم سنایا جا چکا ہے،اب سے بارودی مواد رکھنے کے مقدمہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -