مختلف جرائم میں ملوث336ملزم گرفتار،کینٹ ڈیژن پولیس

مختلف جرائم میں ملوث336ملزم گرفتار،کینٹ ڈیژن پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویژن پولیس نے جرائم میں ملوث336ملزمان گرفتار کرلئے۔ 05گینگزکے13ملزمان کے قبضہ سے 09 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان سے 24 پسٹلز، 01 رائفل،میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 ملزمان کے قبضہ سے 04کلوگرام چرس اور 959 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران73 ملزمان سے داؤ پر لگی 99 ہزار روپے سے رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 45 اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگو دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 122 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید :

علاقائی -