پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام فوکل پرسنز اور ویلفئیر انچارجز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے میٹنگ میں اہلکاروں کے پینڈنگ پینشن سمیت دیگر کیسز کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ ریٹائرمنٹ، دوران سروس وفات اور شہادت کیسز میں فوکل پرسنز خود اہلکاروں اور فیملیز سے رابطے کریں۔ ایس ایس پی ایڈمن نے سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پینشن سمیت ویلفیئر کے پینڈنگ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائیں۔ ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل اہلکاروں کو ضروری کاغذات کی تکمیل کیلئے چودہ یوم رخصت دی جارہی ہے جو اہلکار کا بنیادی حق ہے۔ اسی طرح پینشن، سکالرشپ، جہیز فنڈز، انشورنس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -