2020 ء، فٹبال ورلڈ کپ میں روبوٹ ریفری متعارف کروانے کی منصوبہ بندی

  2020 ء، فٹبال ورلڈ کپ میں روبوٹ ریفری متعارف کروانے کی منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لوزان(نیٹ نیوز)فیفا نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے، ہمارا انحصار کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر ہوگا جس کے ذریعے آف سائیڈ کے فیصلے دیے جا سکیں گے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کامزید کہنا ہے کہ اس سے کھیل میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔
اور امید ہے کہ اس سے مستقبل میں بھی میچز میں یہ ٹیکنالوجی ہی استعمال کی جائے گی ہم فٹ بال کے کھیل میں جدت لانا چاہتے ہیں مزید کہا کہ امید ہے کہ ہمارا یہ تجربہ کامیاب رہے گا اور کھلاڑیوں کی بھی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔