یوایس اوپن شیڈول پر منعقد ہونا چاہئیے،ڈومینک تھیم
ویانا (اے پی پی) آسڑیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین ڈومینک تھیم نے کہا کہ وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں یو ایس اوپن ٹیس ٹورنامنٹ 31 اگست سے شروع ہونا ہے اور اس کے ایک ماہ بعد فرنچ اوپن ٹیس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔تھیم نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہی شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگلے پانچ سات دن میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔ڈومینک تھیم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ ہو جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ اس میں کھیل اور کھلاڑی کی حفاظت کا حصول پہلے ہوگا۔ ہمیں میزبان ممالک کی حکومتوں کے احکامات کی پیروی کرنا ہوگی - اگر انہیں کوئی خطرہ نظر آیا تو وہ ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔ 26 سالہ ڈومینک تھیم مغربی آسٹریا کے کٹزبیوہل میں اور پھر برلن میں شروع ہونے والے ایک نمائش ایونٹس میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ سنسناٹی اور یو ایس اوپن کی تیاری کے لئے انتہائی تربیت حاصل کریں گے.واضح رہے کہ ڈومینک تھیم نے گذشتہ ماہ عالمی نمبر ایک سربین نوویک جوکووچ کے زیر اہتمام منعقدہ ایڈریا ٹور نمائش ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد دنیائے ٹینس کے نمبر ایک اور تین دیگر کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس نمائشی ایونٹ کو ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دیکھا جس میں سماجی دوری کم سے کم دیکھی گئی تھی جبکہ کھلاڑی بلغراد کی ایک بھری نائٹ پوٹ پر بھرپور جشن مناتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ڈومینک تھیم نے بلغراد میں ہونے والے ایونٹ کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ڈومینک تھیم نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔