وائرس، کھلاڑی لاپرواہی اور بے احتیاطی نہ کریں،منیر احمد

  وائرس، کھلاڑی لاپرواہی اور بے احتیاطی نہ کریں،منیر احمد

  

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس تنظیمیں اور کھلاڑی کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاپرواہی اور بے احتیاطی سے کام نہ لیں۔

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اموات بھی ہو چکی ہیں جن میں کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔

ور ان کی طرف بتائی گئی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں تاکہ اس موذی امراض سے بچ سکیں۔

، انہوں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور خدا کی دی ہوئی ایک نعمت ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے، چوہدری منیر احمد نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -