ومبلڈن کی انعامی رقم تمام کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی

ومبلڈن کی انعامی رقم تمام کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی

  

لندن (آئی این پی)ومبلڈن کی انعامی رقم تقسیم کرنے کے فیصلے کو کھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دے دیا، پاکستانی اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ومبلڈن ٹینس کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، انعامی رقم کی تقسیم کا اعلان اچھا ہے۔آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے رواں سال کورونا کے باعث منسوخ ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ کی انعامی رقم 10 ملین پاونڈ ایونٹ میں شریک 620 کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کو کھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں کہ ومبلڈن ٹینس کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، انعامی رقم تقسیم کرکے ومبلڈن نے ایک اچھا کام کیا ہے۔کوویڈ 19 کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے اور اس کے باوجود منتظمین نے فیصلہ کیا کہ اس ایونٹ کی انعامی رقم کو تمام کھلاڑیوں میں تقسیم کیاجائے جس پر ٹینس کے کھلاڑی اس فیصلہ کا بھرپور خیرمقدم کررہے ہیں اور پاکستان کے اعصام بھی اس پر بہت زیادہ خوش ہیں اور عالمی فیڈریشن کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -