آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپئن شپ کل شرو ع ہوگی

آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپئن شپ کل شرو ع ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپئن شپ کل سے شرو ع ہوگی، پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں. چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے. چیمپئن شپ کے مقابلے 21 جولائی تک جاری رہیں گے. امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -