پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ5 اگست سے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ5 اگست سے شروع ہوگا

  

مانچسٹر (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ساؤتھمپٹن میں بالترتیب 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

می ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کے مطابق 6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ، 13 جولائی کو ڈربی شائر روانگی ہوگی، 15 سے 30 جولائی کو پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزدی کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائینگے اور اور آرام ہوگا، یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانگی ہوگی، 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی اور 13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی، 28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلاجائیگا، 30 اگست کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلاجائیگا او ر 2ستمبر کو ٹیم لاہور روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -