ای سی بی کی مختصر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی تصدیق

  ای سی بی کی مختصر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی تصدیق

  

لندن(یواین پی)ای سی بی نے دو ہزار بیس کیلئے مختصر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی تصدیق کردی ہے جس کے مطابق فرسٹ کلاس کاؤنٹیز چار روزہ میچوں کے دوران باب ولس ٹرافی کیلئے جنگ کریں گی۔ای سی بی ترجمان کے مطابق تمام 18 فرسٹ کلاس کاؤنٹیز نے کورونا وائرس کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے سیزن کے دوران مقابلے سے بھرپور سرخ اور سفید گیند کے ایونٹس پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔واضح رہے کہ چار روزہ مقابلے چھ ٹیموں کے تین ریجنل گروپس کے درمیان ممکنہ طور پر اگست میں شروع ہوں گے جن کو انفرادی طور پر پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

جبکہ پانچ روزہ فائنل لارڈز پر کھیلا جائے گا جہاں فاتح ٹیم باب ولس ٹرافی کی حقدار ہو گی۔مختصر شدہ وٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی کمپی ٹیشن 27 اگست سے شروع ہوگا اور اس حوالے سے ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے کاؤنٹی کرکٹ نیل اسنوبال کا کہنا ہے کہ تمام کاؤنٹیز اس اہم مقصد کیلئے متحد ہیں کہ کرکٹ کا روایتی انداز سے جلد آغاز کیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -