اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)بریسٹ کینسر کا شکارسینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے دی۔ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور مداحوں کی بیپناہ سپورٹ اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم نہیں تھا، لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں مداح کو جواب دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آخر کار انہوں نے کینسر کو شکست دے دی۔کینسر سے نبردآزما نادیہ جمیل نے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اْن کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کر جاتا تھا۔

اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور اسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔

مزید :

کلچر -