روبی انعم کو ہارٹ اٹیک،فنکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

  روبی انعم کو ہارٹ اٹیک،فنکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹی وی سٹیج اداکارہ و کامیڈین روبی انعم کو ہارٹ اٹیک کا سن کر فنکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی،ٹی وی فلم و سٹیج اداکاروں کی جانب سے اداکارہ روبی انعم کے لئے جلد صحتیابی کی دعائیں،اداکارہ و ہوسٹ ماہ نور نے کہاکہ روبی انعم ہمارا سرمایہ ہیں ان کو ہارٹ اٹیک کا سن کر بہت دکھ ہوا اللہ انہیں جلد صحتیاب کریں،کامیڈین غفار لہری نے کہاکہ روبی انعم ایک بہت اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں اللہ ان کو صحت کاملہ سے نوازیں۔سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن کی نے کہاکہ روبی انعم ہماری ساتھی اور فنکار فیملی کا حصہ ہیں اللہ انہیں جلد صحتیاب کریں اور وہ دوبارہ ہم سب کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہوں۔اداکارہ ندا ملک نے کہاکہ روبی انعم میری فیورٹ اداکارہ ہیں ان کو ہارٹ اٹیک کا سن کر دھچکا لگا اللہ انہیں صحت سے نوازیں۔سینئر اداکارظفر عباس کھچی نے کہاکہ روبی انعم ایک چلبلی،ہنسنے مسکرانے اور ہر ایک کے دکھ دردمیں شریک ہونے والی اداکارہ ہیں اللہ ان کو جلد صحت یاب کرکے نئی زندگی کی بشارت دیں۔کامیڈین سرفراز وکی نے کہاکہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک کا سن کرافسوس ہوا۔بہت اچھی کولیگ ہیں ہماری اللہ ان کو ہمیشہ سلامت رکھیں۔سٹار میکر جرار رضوی نے کہاکہ روبی انعم جی ہماری آرٹسٹ کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ ہیں انشاء اللہ ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں وہ بہت جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گی۔گلوکار شاہد سونونے کہاکہ اداکارہ روبی انعم فلم،ٹی وی،تھیٹر کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے ہر شعبہ میں اپنا نام منوایا اللہ اس سرمائے کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور ان کو جلد صحتیاب فرمائیں۔

گلوکار اکرم راہی نے کہاکہ روبی انعم جی نے پنجابی زبان کو پرموٹ کیا جس پرہمیں فخر ہے ان کے ہارٹ اٹیک کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے اللہ انہیں جلد صحتیاب فرمائیں۔ بیوٹیشن مسز شگفتہ اشرف نے بھی روبی انعم کی صحتیابی بارے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کریں۔

مزید :

کلچر -