اقلیتی برادری کے 105 گھرانوں میں 10 لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

  اقلیتی برادری کے 105 گھرانوں میں 10 لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کی جانب سے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک اقلیتی برادری کے 105 مستحق گھرانوں میں تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے آئندہ دنوں میں مزید رقم بھی مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اقلیتی نوجوانوں کو چھوٹے درجے کے کاروبار شروع کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ فراہم کی جائے گی تاکہ اقلیتی نوجوانوں کو باروزگار اور بااختیار بنایا جائے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری میں میرج گرانٹ کی مد میں مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ وظائف کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے اسی طرح یتیم بچوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -