خواجہ آصف نے مندر نہیں اپنی سیاست وقیادت کا قبرستان تعمیر کرنے کی حمایت کی ہے

خواجہ آصف نے مندر نہیں اپنی سیاست وقیادت کا قبرستان تعمیر کرنے کی حمایت کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان)مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخواہ کے نائب امیر مولانا عبدالبصیر المدنی نے کہا کہ خواجہ آصف نے مندر نہیں اپنی سیاست و قیادت کا قبرستان تعمیر کرنے کی حمایت کی ہے،شریعت کی روح سے موصوف نے ایک سنگین جرم اور تمام عالم اسلام کی توھین کی ہے،خواجہ آصف نے مسلمانوں اور کفار کو برابری کا درجہ دیکر ایک اسلامی ریاست میں عظیم جرم کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو ہمارے لئے پسند فرمایا ہے اور دین اسلام کو تمام ادیان پر فوقیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تعلیم القرآن رستم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ للہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی دین اسلام کے علاوہ اور دین کو قبول کرے گا وہ اللہ تعالی کو قبول نہیں خواجہ آصف نے دین اسلام اور قرآنی تعلیمات کی توہین کی ہے اور اپنے جاہلانہ بیان سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے پارٹی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سے پرزور اپیل ہے کہ ان کی رکنیت منسوخ کی جائے اور ان کے خلاف توہین اسلام و قرآن کی دفعات شامل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہر فورم پر دین اسلام کی دفاع کرتے ہوئے موصوف کے خلاف آواز اٹھائے گی۔