صوابی، نہر میں نہانے کے دوران نوجوان مہمان ڈوب کر جاں بحق

صوابی، نہر میں نہانے کے دوران نوجوان مہمان ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران نوجوان مہمان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق آٹھارہ سالہ نوجوان علی ولد شیر خان سکنہ رسالپور ضلع نوشہرہ گذشتہ روز اپنے رشتہ داروں کے ہاں گدون اسٹیٹ آئے تھے شدید گرمی کے باعث مقامی سٹیفا نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران تیز و تند اور گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور آپریشن شروع کر کے لاش کو نہر سے نکال لیا اور بعد ازاں ورثاء کو حوالہ کر دیا گیا۔