ایس ایس پی آپریشن منصور امان کاپولیس اسٹیشنز اور چوکیات کا دورہ

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کاپولیس اسٹیشنز اور چوکیات کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن پشار منصور امان نے ہفتہ کے روز ریگی سب ڈویژن کے تھانہ ریگی، تھانہ ناصر باغ،تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن اور چوکیات کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ایس پی رورل وقار خان اور ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان بھی موجود تھے دورے کے دوران تھانوں کا ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمریں چیک کرنے کیساتھ ساتھ سکیورٹی کا جائزہ بھی لیا، ایس ایس پی آپریشن نے حوالاتیوں سے پولیس کے روئیے کے بارے میں بات چیت کی،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور تھانہ آنے والے سائلیں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش انے کی ہدایات کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے تھانہ ریگی تھانہ،ناصر باغ،تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن اور چوکیات کادورہ کیا ہے، دورہ کے موقع پر ایس پی رورل وقار خان اور ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشن پشاور نے دورے کے دوران ناصر باغ،ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود،زون ون اور زون تھری کے علاقوں کا سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے کیساتھ ساتھ حوالات میں بند افراد سے مل کر پولیس کے رویئے کے بارے میں بات چیت کی، محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ممکنہ سہولیات دینے کی سختی سے ہدایت کی، دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے تھانوں کا ریکارڈ، تھانہ بلڈنگ اور دیگر انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ریکارڈ اور سکیورٹی انتظامات درست ہونے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا