ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات کا دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونیو الے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر دوعددکلاشنکوف، 5عدد پستول، دو عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران تھانہ ارمڑ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کی ہے اسی طرح تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ انقلاب پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف،دو عددرائفل،دو عدد پستول،کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی 10گرام آئس برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے