سوات کا رہائشی باڑہ شلوبر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،لاش مل گئی

  سوات کا رہائشی باڑہ شلوبر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،لاش مل گئی

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)سوات کا رہائشی باڑہ شلوبر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،ریسکو نے لاش نکال دیا ضلع خیبر تحصیل باڑہ شلوبر سیکرٹری پل کے قریب برساتی نالے میں گرمی کو کم کرنے کیلئے سوات کا رہائشی گوہر نامی نوجوان نہارہا تھا کہ اسی دوران کھڑے پانی کی کھڈے میں ڈوب گیا مقامی لوگوں نے ریسکو کو اطلاع دی ذرائع کے مطابق گوہر نامی نوجوان سوا ت کا رہائشی تھا اپنے رشتہ داروں کی ہاں آیا تھا شدید گرمی کی وجہ سے باڑہ شلوبر خوڑ میں کھڈوں میں کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جن کی لاش ریسکو عملے نے نکل دیا،واضع رہے کہ ایسی طرح کے واقعات ہرسال ہوتے ہیں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں عوام تعمیراتی کاموں کیلئے ان خوڑں سے ریت اور مٹی نکل کر وہاں پر بڑے کھڈے بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچے نوجوان ان کھڈوں کا شکار بن جاتے ہیں عوام نے غیرقانونی طریقے سے علاقے میں کھڈے نکالنے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -