سی سی پی او محمد علی گنڈا پور سے تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور سے تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی قیادت میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور سے ملاقات کی اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ظفر منہاس، فلک نیاز،شاہد خان،نصیرالدین ہاشمی،ہمایون خان،محمد آفتاب خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود. وفد نے شہید ہونے والے ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر تاجر برادری کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ صدر مجیب الرحمن نے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کے تاجر برادری پر امن لوگ ہیں اور ان کا کسی غیر قانونی کام سے تعلق نہیں ہے چند روز قبل پولیس اسکواڈ اور کسٹم اسکواڈ کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں پر روشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ جو اسمگل شدہ مال آتے ہیں ہم سے ان کا کوئی تعلق نہیں لیکن جو امپورٹڈ مال بذریعہ گڈز ٹرانسپورٹ کراچی سے آتے ہیں جن کی ڈاکومنٹیشن چیک کرنے کے حوالے سے بے جا تنگ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پورا پورا دن تاجر تھانوں اور کسٹم آفس کے چکر کاٹتے رہتے ہیں لہذا ان مسائل سے نجات دلائی جائے۔ مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر قائم سوزوکی رکشہ سٹاپ کے خاتمے پر کاروائی کا مطالبہ کیا۔ شعبہ بازار کو دو تھانوں پر تقسیم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک ہی تھانہ کی حدود میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جن بازاروں میں خواتین کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے اور جیب تراش خواتین کی وجہ سے جو مسائل بنتے ہیں ان کے خاتمے کے لیے لیڈیز پولیس تعینات کرنے کی گزارش کی۔ اس کے علاوہ دیگر کافی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے اور پشاور کی تاجر برادری کہ کاروبار کو بڑھانے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کریں گی اور جو مسائل درپیش ہیں ان کو حل کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولیات تاجر برادری کو فراہم کی جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -