انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا دورہ
ہنگو(بیورورپورٹ) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا دورہ ہنگو،انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ایک روزہ دورے پرہنگو پہنچے۔ ہنگو پولیس لائن آمدپر آر پی او کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اورڈی پی اوکوہاٹ جاویداقبال بھی ان ہمراہ تھے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج اول خان،ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان،ڈی سی ہنگوارشدمنصور،ڈی پی اواورکزئی نثاراحمد،ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان نے آئی جی ڈاکٹرثناء اللہ اورمعززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔ہنگوپولیس لائن آمدپرہنگو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی کو گارڈآف آنرپیش کیا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا نے یادگار شہدائپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے فیتہ کاٹ کرنئے تعمیرہونیوالے پولیس لائنز ھنگو کاباضابط افتتاح کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر ورکس خیبرپختونخواہ فیروزشاہ نے چارٹ کے ذریعے آئی جی پی کوپولیس لائن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرآئی جی نے کہا کہ نئے تعمیرہونیوالے پولیس لائن کوآبادکرنے سے جہاں ہنگوپولیس کے رہائشیوں کے مسائل حل ہوں گے وہاں پولیس کی کارکردگی میں بھی نکھارآئیگا۔پولیس کی استعدادکارکوبڑھانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجارہاہے۔آئی جی نے گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت ہنگو پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔بعدازاں آئی جی نے پولیس سٹیشن سٹی کاسنگ بنیادرکھنے کاافتتاح بھی کیا۔اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہنگوپولیس نے فرنٹ لائن فورس کاکرداراداکرتے ہوئے امن وامان برقراررکھنے کی خاطربیش بہاقربانیاں دیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ آئی جی پی نے ہنگو پولیس کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اورہنگو پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھ کر اپنا کردار اداکریں۔آئی جی پی نے ہنگوپولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہنگوپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارکردگی قابل ستائش ہے اور امید رکھتاہوں کہ ہنگوپولیس آئندہ بھی ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کابھرپوراستعمال کرے گی اورخیبرپختونخواہ پولیس کی عزت ووقارمیں اضافے کاباعث بنے گی۔بعدازاں آئی جی نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگوآمدپرفیتہ کاٹ کر ڈرل انسٹرکٹرز کے لئے بننے والے رہائشی بلاک کابھی افتتاح کیا۔