جامعہ زرعی پشاور کے کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین پیر سے دھرنا جاری رکھیں گے

  جامعہ زرعی پشاور کے کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین پیر سے دھرنا جاری رکھیں ...

  

  

پشاور (سٹی رپورٹر)جامعہ زرعی پشاور کے کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین پیر سے دھرنا جاری رکھیں گے واضح رہے کہ درجہ کلاس فور اور تھری ملازمین پچھلے چار دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہے۔کلاس فور اور تھری کے عہدیداران کے مطابق مطالبات کی مظوری تک دھرنا جاری رہے گا ملازمین کیجانب سے جمعہ کے روز دھرنا میں ختم قران پاک بھی کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا وباء سے بچاو کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی تاہم لاک ڈاون کے باعث ہفتہ میں دو دن چھٹی کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو دھرنا ممکن نہیں تھا اسی لئے ملازمین نے پیر سے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -