متنی میں غیر قانونی چھاپے کیخلاف پولیس حکام کو 15 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

متنی میں غیر قانونی چھاپے کیخلاف پولیس حکام کو 15 روز میں انکوائری رپورٹ پیش ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے متنی میں غیرقانونی چھاپے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس حکام کو 15روز کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا متنی کے رہائشی درخواست گزار رفیق خان نے ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا محمد اطلس خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں اس نے موقف اپنایاکہ متنی میں پولیس نے اسکے خلاف غیرقانونی طور پر چھاپہ ماراہے لہذا اس کے خلاف تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے عدالت نے ایس ایس پی پشاور سے 15دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -