ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی قیدوجرمانہ کی سزامعطل

ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی قیدوجرمانہ کی سزامعطل

  

پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور زیبا رشید نے ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی قیدوجرمانہ کی سزامعطل کردی اورایس ایچ او کی درخواست ضمانت منظورکرلی ایس ایچ او کی جانب سے سیدعبدالفیاض ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی جب کہ عدالت نے ایسایچ اوکو مقررہ وقت میں اپیل دائر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ایس ایچ او تھانہ خان رازق راضی خان ساکن صوابی حال رحمان بابا روڈ نے سزا معطلی کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے عدالت میں 382اے کی ضمانت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو اپیل دائر کرنے کے احکامات جاری کردیئے واضح رہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے جعلی چیک کیس میں 22۱ے کی ایک درخواست میں عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہیں کیا تھا جسکے بعد مذکورہ عدالت نے ملزم کے خلاف تو ہین عدالت کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اُسے دس دن قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جس کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -