مستورات کے تنازعہ پر قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا

مستورات کے تنازعہ پر قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے مستورات کے تنازعہ پر قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے استغاثہ کے مطابق متھرا کے رہائشی ملزم شعیب پر الزام تھا کہ اس نے مستورات کے تنازعہ پر گاؤں کے ایک شخص ممتاز کو قتل کردیا تھا جس کے خلاف متھرا پولیس نے 13جنوری 2020کو مقدمہ درج کیاگرفتاری پر ملزم نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی اور فاضل جج نے براہ راست شواہد کی عدم موجودگی کی بناء پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -