باجوڑ،کورونا کی وجہ سے ملتوی امتحانات شروع ہوگئے
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) کورونا کی وجہ سے ملتوی امتحانات ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی شروع ہوگئے۔ مولانا ذاکراللہ۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام کرونا کی وجہ سے ملتوی شدہ امتحانات آج 11جولائی کو شروع ہوگئے۔ ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ 28امتحانی سنٹرز میں 3935 طلباء و طالبات امتحانات دئے رہے ہیں۔ضلع باجوڑ کیلئے وفاق المدارس العربیہ کے کوارڈینئٹر مولانا ذاکراللہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ امسال عالمی وباء کی وجہ سے وفاق کے ملتوی امتحانات آج شروع ہوگئے جس کیلئے تمام تر احتیاطی اورحفاظتی تدابیر کو بروئے کار لاکر امتحانی مراکز کو پہلے سنیٹائزر سے صاف کرکے ہر شریک طالب العلم کا ٹمپریچر چیک کیاجاتاہے۔ ہر شریک امتحان پر ماسک پہنالازم ہے۔ جبکہ امتحانی مراکز پر مقرر نگران عملہ ہ کوان طلباء کو مقرر چھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھنے کا انتظام کرتے ہیں۔اور اس سال پرچے کے لئے مقرر وقت تین گھنٹے جو صبح سات بجے سے دس تک ہے مقرر کیا گیاہے۔مولاناذاکراللہ نے کہا چونکہ اس سال ضلع باجوڑ سے باہر پڑھنے والے طلباء وطالبات بھی امتحانات یہاں دے رہے تھے جن کی وجہ سے ہم نے ان کے لئے دو نئی امتحانی مراکز کا انتظام کیا جو ایک جامعہ مدینۃ العلوم نویکلے اور ایک جامعہ ریاض العلوم برہ چینہ گئی میں واقع ہے۔مولانا ذاکراللہ نے مزید کہا کہ اس سال ضلع باجوڑ میں کل طلباء وطالب 3935 اور ان کے لئے 28 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ جن میں نگران عملہ 224 ہیں جن میں مردوں کے 8 امتحانی مراکز پر مقرر نگران عملہ 64، اور خواتین کے 20امتحانی مراکزپر مقرر 160کے تعداد میں ہیں۔