صوابی، میت کولے جانیوالی الخدمت ایمولینس کو حادثہ، 1جاں بحق، ڈرائیورسمیت 2زخمی

صوابی، میت کولے جانیوالی الخدمت ایمولینس کو حادثہ، 1جاں بحق، ڈرائیورسمیت ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب اسلام آباد ائیر پورٹ سے بونیر کو میت لے جانے والی الخدمت فاؤنڈ یشن کی ایمبو لینس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں میت کے ساتھ آنے والا چچا زاد جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قیصر روم سکنہ ایلئی ضلع بونیر کا انتقال ملیشیاء میں ہو ا تھا ان کی میت کو گذشتہ رات اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچا ئی گئی اور بعد ازاں ان کے رشتہ دار میت کو اپنے گاؤں کو الخدمت فاؤنڈ یشن بونیر کی ایمبو لینس میں لائی جارہی تھی جب ایمبو لینس پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب پہنچی تو حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں میت کے ساتھ جانے والا حاجی شیر خان مرحوم کے چچا زاد بھائی محمد بہادر خان جاں بحق جب کہ ایک رشتہ دار اور ایمبو لینس ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر مردان کے ہسپتال کو منتقل کر دیا گیا الخدمت فاؤنڈ یشن صوابی کے صدر بریگیڈیئر (ر) لیاقت علی خان اور دیگر اراکین جائے وقوعہ پر پہنچے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -