نوشہرہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،6 زخمی

  نوشہرہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،6 زخمی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق چھ افراد زخمی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ جہانگیر ہ بائی پاس روڈ پر بلٹ انجری کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے پر سٹیشن 33 شیدو سے میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گیا،نا معلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جانبحق۔ ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں ہوئی،ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو NMC کمپکس ریسکیو 1122 نوشہرہ منتقل کر دیا دوسری واقعی میں اکبر پورہ گاں میں بجلی کے کرنٹ لگنے کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی فورا اسٹیشن 22 پبی سے میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گیا۔ محمد عزیر عمر آٹھ سال موقع پر جاں بحق - ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال میاں راشد حسین شہید منتقل کیا تیسرا واقع کا صاحب روڈ پر موٹر کار اورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -