عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،افتخار علی مشوانی

عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،افتخار علی مشوانی

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا پی۔کے54 یونین کونسل ساڑوشاہ: کودرے کلی روڈ کے افتتاخی تقریب میں شرکت۔ مذکورہ 2 کلومیٹر روڈ پر صوبائی فنڈ سے تقریبا'' 2 کروڑ 19 لاکھ روپے خرچ کیئے جائینگے جوکہ جلد مُکمل کی جائیگی۔ افتتاخی تقریب میں ضلعی جنرل سیکٹری (رورل) فیصل انور ایڈوکیٹ، سابق یو۔سی صدر طاہر خان، سابق ضلعی ممبر سعید خان، فرید خان اُستاذ، غفار خان، عبدالمنان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی تنظیمی ورکران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تخت بھائی ( احمد زادہ مہمند سے) صوبائی اسمبلی کے رکن جمشید مہمند نے کہاہے کہ حلقے کے عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین اور مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایم پی اے کے پرسنل سیکرٹری حضرت ولی کی وفات پر تعزیت بھی کی۔جمشید مہمند نے کہاکہ پی کے55کے ہر گھر کو گیس اور بجلی کی سہولت پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیمیوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔اس موقع پر مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد نے جمشید مہمند ایم پی اے کو نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے نوجوانوں کے تعلیم پر گہرا اثر پڑا ہے۔ان سخت حالات میں بھی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں طلباء سے فیس مانگ رہے ہیں جو کہ طلباء کے لئے انتہائی مشکل ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار ندگی مفلوج ہوگئی ہے اور ایسے میں سکول،کالجز اور یونیورسٹیوں کی فیس جمع کرنا انکے لئے مشکل ہے۔انہوں نے ایم پی اے سے درخواست کی کہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یوتھ پارلیمنٹ کا ساتھ دیں جس پرجمشید مہمندایم پی اے نے انہیں یقین دلایا کہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -