خواجہ آصف کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ مارگلہ میں جمع

خواجہ آصف کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ مارگلہ میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں جمع کروا دی گئی،درخواست ترجمان شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان حافظ احتشام احمد کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ محمد آصف کے خلاف توہین مذہب اور کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے،واضح رہے کہ خواجہ محمد آصف نے آٹھ جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ کسی مذہب کو کسی دوسرے مذہب کے اوپر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کے خلاف توہین مذہب اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی،درخواست ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں جمع کرائی،جسے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر شاہ نذر نے وصول کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ8جولائی 2020کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ملزم خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کچھ ایسے الفاظ کہے جو دین حق''اسلام''کی واضح طور پر توہین اور قرآنی احکام کی خلاف ورزی ہے،ملزم خواجہ محمد آصف کے مذکورہ خطاب کو پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا تھا،ملزم خواجہ محمد آصف کی جانب سے 8جولائی 2020کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہے گئے توہین آمیز الفاظ حرف بہ حرف یہ ہیں کہ'' میں سمجھتا ہوں کہ اکثریت و اقلیت بائیس کروڑ عوام کا یہ وطن ہے،بغیر کسی مذہب کے لائسنس کے،کسی مذہب کو کسی اور مذہب کے او پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کے خلاف مذکورہ بالا توہین آمیز بیان پر ضابطہ فوجداری کی متعلقہ دفعات کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
خواجہ محمد آصف